حسن مرتضیٰ

عمران نیازی آج وزیر اعظم سے زیادہ سیاسی مسخرہ لگ رہے تھے، سید حسن مرتضی

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکریٹری جنر ل اور پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے وزیر اعظم عمران کان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی آج وزیر اعظم سے زیادہ سیاسی مسخرہ لگ رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکستانی قوم کو ایسے وزیراعظم اور اسکی تربیت سے محفوظ رکھے، اگر آپ کبھی جھکے نہیں تو کبھی اسکے در کبھی اسکے در کیوں پھرتے ہیں؟

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب نے کہا کہ فلاحی ریاست بنانے کے نام پر آپ نے ملکی معیشت بٹھا دی ہے، مینار پاکستان پر ترلے کر کے اقتدار میں آنیوالے کا یوم آخرت قریب ہے۔حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی نمبر گیم  کی وجہ سے ہی عمران خان  کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ حسن مرتضی نے مزید کہا کہ قوم کو ایمانداری کا درس دینے والا ایک روز پہلے ن لیگ کے ارکان اسمبلی سے کیوں ملا؟ نام نہاد وزیر اعظم اپوزیشن کےنوٹوں والے تھیلے ہی قوم کو دکھا دیتے، اپوزیشن کی نمبر گیم سے ہی آپ کی” اڑیں نیندی” ہوئی ہیں، آپ 3 وکٹیں کیا اڑائیں گے، آپکے تو اپنے حواس اڑے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے