عثمان بزدار

سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نیب میں طلب

لاہور (پاک صحافت) آمدن سے زائد اثاثے سے متعلق کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار ایک بار پھر نیب میں طلب کرلیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نیب لاہور کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو 9 مئی منگل کے روز صبح گیارہ بجے طلب کیا گیا ہے۔ قومی احساب بیورو (لاہور) نے عثمان بزدار کو 30 سوالوں کے جواب کے لیے طلب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عثمان بزدار اب تک نیب لاہور کی تحقیقاتی ٹیم کو سوالات پر مطمئن نہیں کر سکے۔ ان سے 40 ارب روپے کے منصوبوں کا ایک ہی روز افتتاح پر بھی سوالات کیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں عثمان بزدار سے ڈی جی خان میں ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ من پسند افراد کو دینے سے متعلق سوال بھی کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے