محمد زبیر

عمران خان کے اچھے دن گزر چکے، آنیوالے اچھے دن ہمارے ہیں، محمد زبیر

لندن  (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ترجمان محمد کا کہنا ہے کہ عمران خان کے اچھے دن گزر چکے، آنیوالے اچھے دن ہمارے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف کو کبھی بھی انصاف نہیں ملا، صحت کا معاملہ ذاتی معاملہ ہوتا ہے۔ نواز شریف نے ٹی وی پر کہا “نو ڈکٹیشن“ تو قیمت چکانی پڑی۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوج کو سیاست میں شیخ رشید اور فواد چوہدری گھسیٹتے ہیں، کبھی ضیاء الحق کی مجلس شوری کبھی مشرف کی روشن خیال جمہوریت، کیا پاکستان تجربات کی لیباریٹری ہے۔ مریم نواز کو سزا کس سلسلے میں ہوئی؟ وہ آج تک کسی سرکاری عہدے پر فائز نہیں رہیں ، بیانیے پر ڈٹے رہنے کی شریف خاندان نے قربانی دی۔

واضح رہے کہ محمد زبیر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وزیر اعظم نوازشریف کی واپسی کے سوال پر کہا کہ ہم نوازشریف کی گردن نہیں پھنسانا چاہتے۔ نوازشریف اپنی بیٹی کو لے کر پاکستان گئے، جیل گئے، نوازشریف جس دن فیصلہ کریں گے وہ قابل ہیں، واپس جائیں گے۔ انہوں نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ اب آنے والے دن ہمارے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے