طارق بشیر چیمہ

عمران خان کا کوئی ایک ایسا کام بتا دیں جو انہوں نے امریکہ کے خلاف کیا ہو؟ طارق بشیر چیمہ

بہاولپور (پاک صحافت) طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا کوئی ایک ایسا کام بتا دیں جو انہوں نے امریکہ کے خلاف کیا ہو؟۔ یہ صرف عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے امریکہ مخالف نعرے لگا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے تحفظ خوارک طارق بشیر چیمہ نے بہاولپور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے مجھ سے بہاولپور صوبے کی بحالی کا وعدہ کیا تھا، جو انہوں نے پورا نہیں کیا لہٰذا میں نے تحریک عدم اعتماد میں ان کے خلاف ووٹ کا حق استعمال کیا۔

طارق بشیر چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ نے عمران خان کے خلاف سازش کیوں کرنی تھی؟ عمران خان کا کوئی ایک ایسا کام بتا دیں جو انہوں نے امریکہ کے خلاف کیا ہو؟ موجودہ حکومت کو درپیش چیلنجز کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے لیے سب سے بڑا چیلنج مہنگائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے