منظور وسان

عمران خان جس تیزی سے آئے تھے ,اسی تیزی سے 2022ء میں واپس جائیں گے، منظور وسان

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مشیر برائے زراعت منظور حسین وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان جس تیزی سے 20218 میں آئے تھے، اسی تیزی سے سال 2021ء میں واپس جائیں گے۔  ان کا کہنا ہے کہ ملک میں الیکشن سال 2022ء کے اگست، ستمبر یا اکتوبر میں ہوسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور وزیراعلی سندھ کے مشیرزراعت منظورحسین وسان نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2022ء  کے آخر میں ملک میں عام انتخابات ہوتے دیکھ رہا ہوں، ملک میں الیکشن سال 2022ء کے اگست، ستمبر یا اکتوبر میں ہوسکتے ہیں،عمران خان کی مقبولیت مجھے کم ہوتی نظر آرہی ہے۔ ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی تقسیم ہوجائیں گی،پیپلزپارٹی کراچی میں بھی جیتے گی اور پہلے سے زیادہ سیٹیں لے گی، تحریک انصاف مستقبل میں کراچی سے ایک سیٹ بھی مشکل سے جیتے گی۔

واضح رہے کہ منظور حسین وسان نے اپنی پیش گوئی میں مزید کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی آگے آئے گی، اس وقت مختلف پوزیشن میں ہوگی، ملک میں فیئر اینڈ فری انتخابات ہوئے تو پیپلزپارٹی جیتے گی،آئندہ انتخابات میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں سخت مقابلہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے