جان اچکزئی

تربت سے نکلنے والے لانگ مارچ کے شرکا مخصوص ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ جان اچکزئی

کوئٹہ (پاک صحافت) نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان کا کہنا ہے کہ تربت سے نکلنے والے لانگ مارچ کے شرکا مخصوص ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ اسلام آباد مارچ کا مقصد اپنے مطالبات کی جانب توجہ نہیں، لانگ مارچ سہولت کاروں کے ذریعے تماشا لگانا تھا۔ بزدل دشمن نے لانگ مارچ میں خواتین اور بچوں کو استعمال کیا۔ لانگ مارچ کی سرخیل بدنام زمانہ دہشت گرد غفار لانگو کی بیٹی ہے۔ دہشت گرد کبھی بھی ریاست پاکستان سے جیت نہیں پائیں گے۔

جان اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ ناراض بلوچ لیڈرز کو قومی دھارے میں لانے سے بھارت کو دھچکا لگا۔ لانگ مارچ کے شرکا کے مطالبات غیر منطقی ہیں، چند افراد مخصوص ایجنڈے کے تحت تربت سے نکلے۔ چند مٹھی بھر افراد کے مطالبے پر ریاستی اداروں کو غیر مسلح نہیں کرسکتے۔ اسلام آباد میں مظاہرین پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا نہ ہی کسی خاتون سے مارپیٹ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیمیں ہتھیار بند ہو کر ریاست پاکستان کے خلاف برسر پیکار ہیں، یہ کامیاب نہی ہوسکیں گی۔ ریاست کو ایک ایجنڈے کے تحت چارج شیٹ کیا جاتا ہے جس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے