جاوید لطیف

میاں نواز شریف عیدالفطر کے بعد وطن واپس آرہے ہیں۔ جاوید لطیف

اسلام آباد (پاک صحافت) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف عیدالفطر کے بعد عدالتوں میں اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کرنے کے لیے وطن واپس آرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اگر وطن واپسی پر میاں نواز شریف کو گرفتار نہ کیا گیا تو وہ تحریک انصاف کے جلسوں کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کی طرف سے پلان کی گئی ریلیوں کی قیادت کریں گے۔ فی الوقت ان ریلیوں کی قیادت مریم نواز شریف کے ذمے لگائی گئی ہے۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا ہے کہ اگر مریم نواز کو سعودی عرب جانے کی اجازت ملتی ہے تو وہ سعودی عرب سے وفد کے ساتھ ہی وطن واپس آئیں گی، کیونکہ انہیں یہاں آکر مسلم لیگ ن کی ریلیوں کی قیادت کرنی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مریم نواز اپنی اگلی پارٹی ورکرز میٹنگ رکن صوبائی اسمبلی سیف الملکوک کے حلقے میں کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے