مسلم لیگ ن

نوازشریف کی واپسی کے متعلق لیگی رہنما کا بڑا دعوی

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ روحیل اصغر نے دعوی کیا ہے کہ نواز شریف جلد وطن واپس آئیں گے۔ آئندہ الیکشن سے قبل ان کی واپسی یقینی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ روحیل اصغر نے نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں الیکشن ہونے والے ہیں، نواز شریف جلد واپس آئیں گے۔ مسلم لیگ ن میں ووٹ سپورٹ اور حمایت نواز شریف کی ہے، اور خود شہباز شریف کی ہر بات کا اختتام بھی نواز شریف کے نام پہ ہی ہوتا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن شیخ روحیل اصغر کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے واپس نہ آنے کی باتیں ماضی میں بھی بہت ہوتی رہی ہیں۔ شریف خاندان میں کوئی اختلاف نہیں ہے اور رکھ رکھاؤ بہت ہے، کسی رائے کی اختلاف کو خاندانی اختلاف کا نام نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ایک دھیما چلنے والے انسان ہیں، اور جارحانہ پُرتشدد اختلافات نہیں چاہتے جبکہ نواز شریف کو مائنس کرنے کی خواہش کرنے والے خود نامراد ہی رہیں گے۔ مریم نواز اور شہباز شریف بات ایک ہی کرتے ہیں، ان میں صرف لہجوں کا فرق ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے