نوید

عمران خان پر حملے کا ملزم 14 روز بعد عدالت میں پیش

گوجرانوالہ (پاک صحافت) عمران خان پر وزیرآباد میں قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم نوید کو 14 روز بعد عدالت میں پیش کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے زیرحراست ملزم کو کئی روز تاخیر سے پیش کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ ملزم کو تاخیر سے عدالت میں پیش کرنے کی تحقیقات کی جائیں، جے آئی ٹی کے سربراہ ملزم کی عدالت میں پیشی میں تاخیر کا تعین کریں۔ عدالت نے اگلی پیشی پر جے آئی ٹی کے سربراہ سے جواب طلب کرلیا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نوید کا 11 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا، ملزم کو گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، ملزم نوید کو 3 نومبر کو جائے وقوعہ سےگرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم کو واقعے کے 14 روز بعد عدالت میں پیش کیا گیا، واقعے کی تفتیش کیلئے قائم جے آئی ٹی نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔ جسمانی ریمانڈ کے دوران ملزم سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے