رانا ثناء اللہ

عمران خان کا مقصد سیاسی افراتفری ہے اس میں ناکام ہوں گے، رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا مقصد سیاسی افراتفری ہے اس میں ناکام ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں اتفاق رائے کے بعد حکومت دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں عمران خان کے جیل بھرو تحریک کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلےبھی ان کے ہتھکنڈے ناکام ہوئے، عمران کو معلوم ہی نہیں کہ جیل میں رہنا کتنا مشکل ہے۔ آپ نے اپنی سیاسی زندگی میں صرف ایک دن کی جیل کاٹی ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ اے پی سی میں تمام جماعتوں کی شرکت کے لیے دو دن بڑھائے ہیں، اے پی سی میں کسی جماعت کے شامل نہ ہونے سے معاملہ رک نہیں سکتا۔ راناثناء نے کہا کہ یہ قومی معاملہ ہے اس پر تمام جماعتوں کو مل کر حل نکالنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے