شہباز شریف

وزیراعظم کیجانب سے ضلع غذر کیلئے 10 کروڑ روپے کی فوری امداد کا اعلان

گلگت (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ گلگت کے ضلع غذر کے لئے دس کروڑ روپے کی فوری امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں وزیراعظم شہباز شریف نے متاثرین سیلاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو تباہی ہوئی ہے اس کی نظیر نہیں ملتی، انتہائی افسوسناک صورت حال ہے، درد بھری کہانی ہے۔ ایک ہزار لوگ جاں بحق ہوگئے، لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصل تباہ ہوگئی، لاکھوں مال مویشی دریا میں بہہ گئے، زندگی کی جمع پونجی بہہ گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی مشکل میں تھا، ایک اور امتحان سر پر آگیا ہے، ہم دکھ اور مصیبت کے وقت میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہم آپ کو اکیلے نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع غذر میں سیلاب سے 17 اموات ہوئی ہیں، جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو 10 لاکھ معاوضہ دے رہے ہیں، 24 گھنٹوں میں 17 افراد کو معاوضہ مل جائے گا، آپ کے تباہ ہونے والے گھروں کا معاوضہ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے