عمران خان

توشہ خانہ کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کل ذاتی حیثیت میں طلب

اسلام آباد (پاک صحافت) توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی سیشن عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی۔ خیال رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے آج کی سماعت کا مختصر فیصلہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ کے مختصر فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شیر افضل مروت نے ساڑھے 11 بجے سماعت مقرر کرنے کا کہا، ساڑھے 11 بجے شیر افضل مروت نے کہا کہ خواجہ حارث عدالت پیش ہوں گے۔ مختصر فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے وکیل اور وکیل گوہر علی خان کچھ دیر بعد عدالت پیش ہوئے، وکیل گوہرعلی خان نے کہا کہ خواجہ حارث لاہور میں ذاتی مصروفیات کے باعث دستیاب نہیں۔

واضح رہے کہ سیشن کورٹ نے مختصر فیصلے میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 7 دن میں فیصلے کا کہا ہے۔سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا، خواجہ حارث کو کل پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد کی سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے