سعد رفیق

یہ ممکن نہیں کہ پورا سال انتخابات ہوتے رہیں، ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہئیں، خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ یہ ممکن نہیں کہ پورا سال انتخابات ہوتے رہیں، ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہئیں۔ ان کاکہنا ہے کہ  بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہو گا، انتخابات الگ الگ ہوئے تو مزید بحران پیدا ہوں گے، آئین کی پاسداری مقدم ہے لیکن پہلے بھی انتخابات ملتوی ہوتے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ الیکشن بدترین حالات میں بھی لڑا ہے، ملک کو مزید کسی نئے بحران کا شکار نہیں کر سکتے۔ الیکشن کھیل نہیں ایک وقت پر ہونے چاہئیں، ایسے حالات نہیں تھے کہ 2 صوبائی اسمبلیاں توڑ دی جاتیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وزرائے اعلیٰ کو دباؤ میں لا کر اسمبلیاں تڑوائی گئیں، ملک کی صورتِ حال مزید انتشار کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم کو متحد ہونا چاہیے، تحریکِ انصاف کو اے پی سی میں شرکت کرنی چاہیے، تحریکِ انصاف کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا چاہیے، ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے