انوار الحق کاکڑ

مسئلہ فلسطین کا فوری حل ناگزیر ہے۔ نگراں وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا فوری حل ناگزیر ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان چھڑ چکی جنگ کے حوالے سے جہاں دنیا نے تشویش کا اظہار کیا ہے، وہیں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور وزارت خارجہ پاکستان کی جانب سے بھی بیان جاری کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ مشرق وسطی کی بگڑتی صورت حال پردل افسردہ ہے، مشرق وسطی میں پائیدار امن دو ریاستی حل میں مضمر ہے۔

انہوں نے مسئلہ فلسطین کو حل کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے لکھا کہ ہم شہریوں کے تحفظ اور تحمل پر زور دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے