مولانا فضل الرحمن

عمران خان کا مارچ، آزادی مارچ نہیں بلکہ آوارگی مارچ ہے۔ مولانا فضل الرحمن

چنیوٹ (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کا مارچ، آزادی مارچ نہیں بلکہ آوارگی مارچ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے عمران نے 126 دن کا دھرنا دے کر چین کو ہم سے دور رکھنے کی کوشش کی، آج اسلام آباد میں پاک چائنا معیشت پر اہم اجلاس ہو رہا تو پھر وہی حرکت شروع کردی۔ چین کو پتا ہے کہ ہماری حکومت چند ماہ رہ گئی ہے لیکن اس کے باوجود وہ سرمایہ کاری کررہا ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ ریاستی ادارے بھی عمران خان اور اس کی رجیم کے منفی کردار پر پھٹ پڑے ہیں، ریاستی ادارے اس وقت میدان میں اترتے ہیں جب کسی کے کردار اور حرکات سے ریاست کو خطرہ ہو، عمران خان نے دوران حکومت ملک کو کھوکھلا اور معیشت کو تباہ کیا۔ آج دوبارہ عمران خان پاکستان کو پاوں پر کھڑا نہیں ہونے دے رہا ہے، دنیا میں کوئی بھی ریاست اگر معاشی طور پر تباہ ہو جائے تو ملک ختم ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے بڑے ملین مارچ اور آزادی مارچ کیے ہیں، 15 دن اسلام آباد میں رکے رہے ہیں، ہم بھی ریاست اور اداروں پر تنقید کرتے تھے کہ وہ جانبدار ہیں لیکن ہمارے کسی طرز عمل سے ریاست کو کسی قسم کا کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے