وزیراعظم نے اراکین پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز دینے کی خوشخبری سنا دی

وزیراعظم نے اراکین پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز دینے کی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اراکین پارلیمنٹ کو ایک اہم خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ اگلے سال سے اراکین پارلیمنٹ کو پچاس پچاس کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز دئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن نے جلسوں پر پورا زور لگاکر دیکھ لیا عوام نے ساتھ نہیں دیا، تمام لوگ ملکر ترقیاتی کاموں اور احساس پروگرام کی کامیابی کیلئے پورا زور لگائیں،اتحادی بے فکر رہیں،اپوزیشن ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے، پی ڈی ایم عملی طور پر ختم ہو چکی ہے،ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔

مزید پڑھیں: ترقی پذیر ممالک کی مدد کی جائے :عمران خان

اس موقع پر ارکان پارلیمنٹ نے عمران خان سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہاکہ مشیر اور وزیر سبز باغ دکھارہے ہیں ،عوام کو کچھ مل رہاہے نہ کام ہورہے ہیں تمام وزراءکا احتساب ہونا چاہیے۔ارکان اسمبلی نے حفیظ شیخ اور معاشی ٹیم پر تنقید کی اور کراچی ٹرانفارمیشن پلان پر بھی مایوسی کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن میں ہمیں پھنسانے گئے تھے لیکن خود پھنس گئے۔براڈ شیٹ سے متعلق کمیشن بنا دیا ہے جو سرے محل اورحدیبیہ پیپر ملز کی بھی تحقیقات کرے گا،ارکان پارلیمنٹ شیلٹر ہومز کے دورے کریں، غریبوں کو سہولیات فراہم کریں،غریب کا احساس کریں گے تو باقی معاملات بھی ٹھیک ہونگے۔

اجلاس میں ارکان نے قرضوں سے متعلق سوالات کئے، وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ہم نے اب تک11 ہزار ارب روپے قرضے لئے۔ چھ ہزار ارب قرضوں کی واپسی میں چلے گئے۔ 3ہزار ارب روپے کی قدر کم ہونے میں چلے گئے۔ کورونا ریلیف میں پندرہ سو ارب دیے گئے۔

بعض ارکان گورنر سندھ، صدر پی ٹی آئی کراچی اورچیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی پر برہم نظر آ ئے۔ اراکین اسمبلی نے حفیظ شیخ اور معاشی ٹیم پر تنقید کی۔ نور عالم نے کہا کہ تمام وزراءکا احتساب ہونا چاہیے۔ آٹا، دال چینی کچھ بھی عوام کو نہیں مل رہا۔ مشیراور وزیر سبز باغ دکھارہے ہیں‘حفیظ شیخ 2008 میں بھی یہی باتیں کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے