مریم اورنگزیب

عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے کشمیر سمیت کسی مسئلے کو سنجیدہ نہیں لیا، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان پر طنز کے تیر چلاتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے کشمیر سمیت کسی مسئلے کو سنجیدہ نہیں لیا، ‎عمران خان کا آج تک کشمیر اور قومی سلامتی کے کسی بھی اجلاس میں نہ آنا افسوسناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا، ‎عمران خان کا کوروناوائرس پر کمیٹی کا بائیکاٹ کرنا افسوسناک ہے، ‎قومی سلامتی کمیٹی اور اپوزیشن کو دی جانے والی ہر بریفنگ کا عمران خان نے بائیکاٹ کیا، عمران خان کا جموں وکشمیر اور ابھینندن سے متعلق پارلیمانی اجلاسوں کا بائیکاٹ افسوسناک ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ  ‎اپوزیشن نے کبھی کسی سیکیورٹی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ نہیں کیا ہے، عمران خان کے تکبر، انا، ضد نے انہیں کسی قومی مشاورت کا حصہ بننے نہیں دیا۔ عمران خان نے فیٹف کے اہم مسئلے پراجلاس کا بائیکاٹ کیا جو انتہائی افسوسناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے