عظمی بخاری

قوم کے اربوں روپے عمران نیازی کے دوستوں کے قریب تر ہوچکے ہیں، عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا  ہے کہ قوم کے اربوں روپے عمران نیازی کے دوستوں کے قریب تر ہوچکے ہیں، نئے پاکستان میں غریب کنگال اور عمران نیازی کے دوست خوشحال ہو رہے ہیں، عمران خان چار بار اپنی مہنگائی ٹیم اورچار وزیر خزانہ تبدیل کرچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عظمیٰ بخاری نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے اور پنجاب کا وزیر صنعت، وزیر خزانہ اور وزیر خوراک لاپتہ ہیں، عثمان بزدار اکیلے اپنے فرنٹ مین سنبھالیں یا لاپتہ وزراء کی وزارتیں؟ حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کی بدولت مہنگائی 14فیصد شرح تک پہنچی ہے۔

واضح رہے کہ عظمی بخاری نے یہ بھی کہا کہ 15ہزار ماہانہ تنخواہ لینے والا مزدور 14فیصد مہنگائی میں اضافے کو کیسے برداشت کرسکتا ہے؟ گھی، چینی، آٹا، دالیں، سبزیاں، پھل سمیت تمام خوردنی اشیاء غریب کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں۔ عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب کے عوام اس وقت سب سے زیادہ تبدیلی سرکار کو بھگت رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے