شیخ رشید

شیخ رشید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد (پاک صحافت) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری پر عمران خان کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق کیس میں شیخ رشید کو عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر جج نے استفسار کیا کہ مجھے مقدمہ میں وہ جملہ دکھائیں جہاں دفعہ 120 لگتی ہے۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ شیخ رشید آصف زرداری کے خاندان کیلئے خطرہ پیدا کررہے ہیں، شیخ رشید کو دفعات کے مطابق سات سال قید اور جرمانہ ہوسکتا ہے۔

پراسیکیوٹر جنرل نے شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کی وائس میچنگ اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرنا ضروری ہے، ٹرائل میں فوٹو گرامیڑک ٹیسٹ اور وائس میچ ٹیسٹ ضروری ہوگا۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے فیصلہ محفوظ کیا جو بعدازاں سنایا گیا۔ فیصلے کے مطابق شیخ رشید کو دو روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا، عدالت نے اپنے حکم میں مزید کہا ہے کہ شیخ رشید کو دو روز بعد دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے