گوادر دھرنا

گوادر میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد کا دھرنا جاری

گوادر (پاک صحافت) گوادر کو حق دو تحریک کی جانب سے گوادر میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد کا دھرنا اٹھارہویں روز بھی جاری ہے جبکہ حکومت کیساتھ مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد کا ٹرالر مافیا، پینے کے صاف پانی سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے دھرنا 18ویں روز بھی جاری رہا۔ مظاہرین نے مہران کوسٹل ہائی وے کو چار مختلف مقامات سے بند کردیا ہے۔ اس دوران گوادر کو حق دو ریلی کے قائدین نے گوادر میں شٹرڈان ہڑتال کا اعلان کردیا جس کے بعد شہر بھر کی مارکیٹس اور دکانیں بند کردی گئیں۔

دوسری جانب ٹریڈ یونینز کے مطالبے کے بعد بلوچستان کے علاقوں اورماڑہ اور پسنی میں بھی شٹرڈاون ہڑتال کی گئی ہے۔ ضلع بھر میں ماہی گیروں نے بھی سمندر کا رخ نہ کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا۔ مظاہرین نے عزم کا اظہار کیا کہ احتجاجی تحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمن کے مطالبات پر من و عن عملدرآمد نہ ہونے تک تحریک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے