اعظم نذیر تارڑ

عمران خان سمیت کچھ ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور ہونے چاہئیں۔ اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے کچھ ارکان اسمبلی کے استعفے منظور ہونے چاہئیں، تاکہ ان کی اوقات بھی سب کے سامنے آجائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان، شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور شیریں مزاری سمیت وہ ارکان جنہوں نے اسمبلی کے فلور پر استعفے دیے، قانونی طور پر وہ مستعفی ہو چکے ہیں۔ اسپیکر کو ان کے استعفے قبول کرنے چاہئیں۔

اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ جنہوں نے فلور آف دی ہاؤس پر استعفے کنفرم کردیے ہیں، ان کے لیے قانون کے تحت ایوان کے دروازے بند ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی وضح داری کا مظاہرہ کررہے ہیں، قانون کے تحت اب استعفوں کی تصدیق کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مانیٹرنگ جج مقرر کرنے کا تجربہ درست نہیں رہا، سپریم کورٹ نے جب بھی مانیٹرنگ کا فیصلہ دیا وہ متنازع رہا۔ اسلام آباد پر چڑھائی کو روکنے کے لیے قانون کا سہارا لیا، دارالحکومت میں اس دن دفعہ 144 نافذ تھی۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے