بلاول بھٹو

نیشنل ایکشن پلان کے سلیکٹڈ نفاذ کو ترک کرکے اسے مکمل طور پر نافذ کیا جائے، بلاول

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  سانحہ  آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پشاور کی یاد میں جاری پیگام میں کہا ہے کہ میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کیخلاف اپنی صدا بلند کرتا رہوں گا، نیشنل ایکشن پلان کے سلیکٹڈ نفاذ کو ترک کرکے اسے مکمل طور پر نافذ کیا جانا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اے پی ایس کے منصوبہ سازوں و سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، قوم آج تک سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) کے درد سے نہیں نکلی۔

واضح رہے کہ جاری پیغام میں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہاکہ عوام معصوم روحوں سے انصاف کی منتظر ہے، میری پارٹی اور خاندان دہشت گردی کا شکار رہے ہیں۔ یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014ء کی صبح دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے 132 طالبِ علموں سمیت 141 افراد کو شہید کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے