شیاؤمی

ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی کا 200 میگاپکسل کیمرے والا اسمارٹ فون لانے کا منصوبہ

بیجنگ (پاک صحافت) چین کی مقبول ترین ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی نے 200 میگا پکسل کیمرے والے اسمارٹ فون لانے کی تیاری شروع کردی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شیاؤمی اس وقت 200 میگا پکسل کیمرا سینسر جیسی خصوصیات والے اسمارٹ فون پر کام کررہی ہے تاہم اس وقت سب سے زیادہ طاقتور ترین کیمرا 108میگا پکسل ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی کمپنی شیاؤمی کی جانب سے متعارف کروائے جانے والے فون کے کیمرے میں 0.64 وی ایم پکسلز ہوں گے جو اب تک کے سب سے چھوٹے پکسلز ہیں تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ کمپنی کی جانب سے 200 ایم پی فون کب تک متعارف کروایا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جنوبی کورین کمپنی سام سنگ ایک 200 میگا پکسل سینسر کیمرے والا اسمارٹ فون متعارف کروارہی ہے مگر اس کیمرے میں 0.64 μml  یونٹ پکسلز ہوں گے۔ تاہم اب یہ کہا جارہا ہے کہ یہ اعزاز جنوبی کورین ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کے بجائے شیاؤمی کو حاصل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

وہ منفرد اے آئی کیمرا جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے

(پاک صحافت) کیا آپ کسی ایسے کیمرے کے تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے