مریم اورنگزیب

عدالتی کندھا استعمال کرنے کی سازش بھی فساد مارچ کی طرح ناکام ہوگی۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کی جانب سے عدالتی کندھا استعمال کرنے کی مذموم سازش بھی فتنہ و فساد مارچ کی طرح ناکام ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فال آف عمران اِن ڈی چوک ہوچکا ہے، وہ ڈی چوک کے بھگوڑے ہیں۔ آئین شکن اور عدلیہ کی توہین کے مجرم سپریم کورٹ سے کس منہ سے اور کیا مانگ رہے ہیں؟۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کی جانب سے عدالتی کندھا استعمال کرنے کی مذموم سازش بھی فتنہ و فساد مارچ کی طرح ناکام ہوگی۔ عوام اور ادارے عمرانی فتنے کے ہر جھوٹ اور فراڈ کو جان چکے ہیں اب یہ لوگ کسی کو بھی دھوکہ نہیں سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے