نو منتخب میئر مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان مراد کل حلف اٹھائیں گے

کراچی (پاک صحافت) نو منتخب میئر مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان مراد کل حلف اٹھائیں گے۔ خیال رہے کہ میئر اور ڈپٹی میئر کی تقریب حلف برداری کراچی میں گلشنِ جناح پولو گراؤنڈ میں ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ الیکشن کمشنر سندھ اعجاز چوہان میئر اور ڈپٹی میئر سے حلف لیں گے۔ حکام کے مطابق کل سندھ بھر میں ہیڈ آف کونسلز کی حلف برداری ہو گی،  کل سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا عمل مکمل ہو جائے گا۔ یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب اور سلمان مراد 15 جون کو میئر اور ڈپٹی میئر منتخب ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے آرٹس کونسل کراچی میں پولنگ کا عمل ہوا تھا جس میں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار مرتضیٰ وہاب کے لیے ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد جماعتِ اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمٰن کے لیے ووٹنگ کی گئی تھی۔ مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ جماعتِ اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمٰن کو 160 ووٹ ملے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے