آصف زرداری

عمران خان اپنے کیے کا خود شکار ہوئے، ان کا سیاست سے کوئی واسطہ نہیں۔ آصف زرداری

نواب شاہ (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جو بویا تھا آج وہ کاٹ رہے ہیں، انہوں نے جو کیا تھا اس کا خود ہی شکار ہوئے ہیں جبکہ ان معاملات کا ملکی سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ ظالموں کے چہرے بدلتے رہتے ہیں، وہ کبھی مشرف اور کبھی ضیاءالحق کی شکل میں آتے ہیں، آج کا ظالم عمران خان ہے۔ پہلے ہی کہا تھا عمران خان نہیں بچے گا، بہت سے دوست پوچھتے تھے یہ کیسے ہوگا؟ ان سے کہتا تھا یہ اپنے فعل سے ہی گرے گا۔

آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی معیشت ٹوئٹر پر چار لائنیں لکھنے سے نہیں چلتی، عمران نیازی نے عوامی ضروریات پر وہ کاری ضرب لگائی کہ عوام بلبلا اٹھے، اب جو حکومت بنی ہے امید ہے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ زبان کے پکے ہیں، اتحادیوں کے ساتھ جو بھی وعدے کیے ہیں وہ وفا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے