فرح گوگی

بشری بی بی کی قریبی دوست فرح خان کو دبئی سے پاکستان لانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پنجاب میں متعدد کرپشن کیسز میں اربوں روپر ہڑپ کرنے والی سابق خاتون اول کی قریبی دوست فرح خان کو دبئی سے پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے دوران گوگی نامی خاتون پر کرپشن کے چارجز ہیں جس کے پیش نظر نیب میں بھی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ان کا ساتھ دینے والے مبینہ ساتھیوں کے خلاف بھی کرپشن چارجز کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی سینٹرل سیکریٹریٹ کے چار ملازمین کی بینک اکاونٹس تفصیلات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 2008 سے 2022 تک عہدوں پر قائم رہنے والے ان ملازمین کے اکاﺅنٹس میں بھاری رقوم کی منتقلی ریکارڈ کی گئی ہے اکاونٹس میں آنے والی بھاری رقوم کا ریکارڈ بھی سٹیٹ بینک سے حاصل کر لیا گیا ہے، شواہد کی روشنی میں گرفتاریاں بھی عمل میں آسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے