پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا کہ سینیٹ میں کسی کو ایسے غیر آٸینی ہتھکنڈے دہرانے نہیں دیں گے کہ وہ 2018 کے الیکشن بن جائیں۔
اعلامیہ کے مطابق گفتگو میں دونوں رہنماٶں نے پی ڈی ایم کے کامیاب جلسوں کے بعد بوکھلاہٹ کی شکار حکومت سمیت مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، پی ڈی ایم کے سرکردہ رہنماؤں نے سینیٹ کے آئندہ انتخابات کے متعلق حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر دونوں نے اتفاق کیا کہ سینیٹ میں کسی کو ایسے غیر آٸینی ہتھکنڈے دہرانے نہیں دیں گے کہ وہ 2018 کے الیکشن بن جائیں، بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے جلسے میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
دوسری جانب سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کہتے ہیں کہ حکومت غیر آئینی حرکات سے آئین کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔
اپنے ایک بیان میں رضا ربانی کے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 213کے تحت الیکشن کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کاکام ہے، آرٹیکل 224 یہ بھی بتاتا ہے کہ الیکشن کب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ سینیٹرزکی مدت 11 مارچ رات 12 بجے ختم ہوگی، جوفیصلے سی سی آئی کو کرنے تھے وہ کابینہ کررہی ہے، کابینہ ہر گز قبل از وقت سینیٹ الیکشن کا فیصلہ نہیں کرسکتی۔