جاوید لطیف

نوازشریف جلد پاکستان آکر عوام کی قیادت کریں گے۔ جاوید لطیف

شیخوپورہ (پاک صحافت) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ان شاءاللہ نوازشریف جلد پاکستان آکر عوام کی قیادت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ ہم اسمبلیوں سے باہر آرہے ہیں تو بسم اللّٰہ کریں، ہم اس سے پہلے ہی پنجاب میں عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں بھی عدم اعتماد لانا مشکل نہیں ہے، اگر عدم اعتماد نہیں لاسکے تو گورنر راج لگائیں گے۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف ان شاءاللّٰہ چند ہفتوں تک عوام کی قیادت کرتے نظر آئیں گے۔ کسی کو بھی تاحیات نااہل کرنا یہ بڑا جرم ہے، سپریم کورٹ سے روشنی کی کرن نظر آرہی ہے، نواز شریف کی نااہلی ختم ہوئی تو اسے ڈیل کہا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ غیرملکی ایجنڈا مسلط کرنے والوں پر ہاتھ ڈالنے کا وقت آگیا ہے، ہم کہتے تھے کوئی عالمی سازش نہیں ہے جو درست ثابت ہوا۔ ریاست کو نقصان پہنچانے کے بعد کہا گیا کوئی عالمی سازش نہیں، حقیقی آزادی اس دن ختم ہوگئی جس دن تم نے کہا اس سازش میں امریکہ ملوث نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے