عطا تارڑ

فرح خان نے پنجاب میں کئی سو کروڑ کی کرپشن کی۔ عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ فرح خان المعروف گوگی نے عثمان بزدار کے دور حکومت میں پنجاب میں کئی سو کروڑ کی کرپشن کی ہے۔ تمام نوکریاں پیسوں کے بدلے دی جاتی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان گوگی بچاؤ تحریک پر نکلے ہیں، عثمان بزدار صرف نام کے وزیراعلیٰ تھے، باقی کام فرح خان کررہی تھیں۔ فرح خان کو ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ دیا گیا، فرح خان کو پنجاب میں سیاح سفید کا مالک بنایا گیا۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا نکاح فرح خان کے گھر پر ہوا، فرح خان کو ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے تحت 32 کروڑ روپے دیئے گئے، فرح خان کے پاس 32 کروڑ روپے کی کوئی منی ٹریل نہیں تھی۔ سازش کے تحت ایسے شخص کو وزیراعلیٰ بنایا گیا جس کے پاس اختیارات نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فرح خان کے اثاثوں کی مالیت 21 کروڑ روپے تھی، رواں سال مارچ تک فرح خان کے اثاثوں کی مالیت 85 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے