بلاول بھٹو

عمران خان آج سے نہیں پہلے دن سے بزدل ہیں، بلاول بھٹوزرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے وزیر اعظم عمران خان پر طنز کے نشتر چلاتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان آج سے نہیں پہلے دن سے بزدل ہیں، عمران خان کبھی کسی دہشت گرد کو دہشت گرد کہنے کو تیار ہی نہیں تھے، عمران خان اے پی ایس حملے میں ملوث احسان اللہ کو دہشت گرد کہنے کو تیار نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کے خواتین سے متعلق بیان پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ لاول کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان کے ریمارکس افسوسناک ہیں، ہمیں متاثر ہونے والوں کا ساتھ دینا چاہے، جو جرائم ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ کپڑوں کا نہ ریپ اور نہ ہی زیادتی سے کوئی تعلق ہے، جس نے زیادتی کی یا ظلم کیا اس کیلئے ایک جیسا قانون ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ عمران خان ایسے عہدے پر بیٹھے ہیں جہاں ان کو لہجہ سوچ سمجھ کر چننا چاہیے، جب وہ ایسے بات کریں گے تو پیغام جائے گا جس سے ناانصافی ہوئی اس کا قصور ہے، جو ناانصافی کررہا ہے اس کیلئے  آپ بہانہ بنا رہے ہیں، اسلام  اور ہمارا کلچر ہمیں سکھاتے ہیں کہ کپڑے کیسے پہننے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے