حسن مرتضی

عمران خان پر قاتلانہ حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ حسن مرتضی

لاہور (پاک صحافت) حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی پنجاب سید حسن مرتضی نے عمران خان قاتلانہ حملہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ وزیرآباد سانحے کے زخمیوں کی جلد از جلد مکمل صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں۔

حسن مرتضی کا مزید کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے دوران زخمی و جاں بحق ہونے والے تمام افراد کو مکمل حکومتی سپورٹ ملنی چاہیے۔ حملہ آور کا واقعہ کو مذہبی ٹچ دینا لمحہ فکریہ ہے، عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مکمل شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے حفاظتی انتظامات اور کنٹینر کی سکیورٹی کی ذمہ دار پنجاب حکومت کی خاموشی معنی خیز ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے