خورشید شاہ

الیکشن جنوری، فروی یا اس سے بھی پہلے ہوسکتے ہیں۔ خورشید شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ الیکشن جنوری، فروی یا اس سے بھی پہلے ہوسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن سے متعلق مختلف باتیں ہو رہی ہیں، میں کہتا ہوں الیکشن جلد ہوں گے، شاید دسمبر میں الیکشن میں ہوں۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری جنگ پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے جاری ہے، الیکشن کا ماحول بن چکا ہے، الیکشن ہر صورت میں ہوگا۔ ماحول بہت اچھا ہے اور ایک ادارے میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں الیکشن نہ کرانے کا ایک رواج رہا ہے، 40 سال اس ملک میں آمریت رہی، پارلیمنٹ کی بالادستی تب ہی ہے جب ادارے اس کے ماتحت رہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے