فردوس عاشق اعوان

سابق حکومت نے نالائقی میں ٹرافی جیتی ہے، فردوس عاشق اعوان

سیال کوٹ (پاک صحافت) استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی اور اقتصادی حالت بدترین دور سے گزر رہی ہے، سابق حکومت نے نالائقی میں ٹرافی جیتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے سیال کوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس نے اپنی انا کو قربان نہیں کیا اس کی قربانی کا کوئی فائدہ نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارا ملک مشکلات سے گزر رہا ہے، اوورسیز پاکستانی اس ملک کے لئے تڑپ رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ اب قوم کو جو عملی طور پر کام کر کے دکھائے گا وہی رہے گا۔ پارٹی پالیسی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کی وطن واپسی پر پالیسی قوم کے سامنے پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے