خواجہ سعد رفیق

نیا پاکستان بنانے والے پرانے کا بھی کباڑا کر گئے، سعد رفیق

فیصل آباد  (پاک صحافت)  وفاقی وزیر ریلوے  خواجہ سعد رفیق نے سابقہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان بنانے والے پرانے کا بھی کباڑا کر گئے۔ وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ سب کچھ نئے سرے سے کرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے فیصل آباد ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈویژنل افسران نے وفاقی وزیر کو عوام کی سہولیات کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق دورے کے موقع پر وفاقی وزیر نے قراقرم ایکسپریس میں سفر کرنے والے مسافروں سے ٹرین میں دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بھی استفسار کیا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر نے ڈی ایس ریلوے لاہور کو ہدایات دیں کہ پلیٹ فارم نمبر 2 اور 3 کے درمیان مسافروں کی سہولت کے لیے شیڈ تعمیر کیا جائے اور اسٹیشن کے باہر پارکنگ اسٹینڈ کو بحال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارمز کی مرمت اور اس کو لیول کیا جائے۔ خیال رہے کہ ا س موقع پر وفاقی وزیر وہاں موجود قلیوں سے گھل مل گئے اور ان سے ان کے مسائل سنے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے