فہد شیخ

کامیابی حاصل کرنے کیلئے نیت کا صاف ہونا ضروری ہے، فہد شیخ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے نوجوان اداکار فہد شیخ کا کہنا ہے زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے نیت کا صاف ہونا ضروری ہے۔ اداکار کا کہنا ہے کہ زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے انسان کی نیت ہر حال میں صاف ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق نوجوان اداکار فہد شیخ حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں جلوہ گر ہوئے جہاں انہوں نے انڈسٹری میں خود کو پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بتایا۔ فہد شیخ نے بتایا کے کیرئیر کی شروعات میں مجھے کئی ایسے سینئرز ملے جو سین کرتے ہوئے تنگ آجاتے تھے، ایک مرتبہ میرے سین کی کچھ لائنز بھی ایک اداکار نے کٹوادی تھیں۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں فہد شیخ نے زندگی میں آگے بڑھنے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسان کی نیت ہر حال میں صاف ہونی چاہیے، منفی سوچ سے دور رہیں، اگر آپ کسی کیلئے کوئی موقع فراہم کرسکتے ہیں تو ضرور کریں، زندگی میں کسی کو نیچا دکھا کر کوئی شخص آگے نہیں بڑھ سکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

عمران عباس کا حاسدین سے پریشان مداحوں کو دلچسپ مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے