طاہر صاددق

وفاقی بجٹ، پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اپنی ہی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اسمبلی میجر طاہر صادق خان وفاقی بجٹ سے متعلق اپنی ہی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے۔ ذرائع کے مطابق میجر طاہر صادق نے بھی وفاقی بجٹ پر سوالات اٹھا دیئے۔ انہوں نے سوال کیا کہ بجٹ میں 3 ہزار ارب روپے سے زائد کا خسارہ ہے، مجھے بتائیں کس طرح اسے پورا کریں گے؟

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق خان نے بھی بجٹ پر سوالات اٹھا دیے۔ قومی اسمبلی میں بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے طاہر صادق نے بجٹ، حکومت اور وزیراعظم عمران خان کے غیر منتخب معاونین خصوصی پر کھل کر تنقید کی۔ انہوں  نے یہ بھی کہا کہ بیوروکریسی اور کرپشن کو کنٹرول نہ کیا تو اگلا الیکشن ہم سب نہیں جیت سکیں گے۔

واضح رہے کہ مزید گفتگو کرتے ہوئے طاہر صادق نے استفسار کیا کہ کیا حکومت اس خسارے کو پورا کرنے کے لیے نئے ٹیکس لگائے گی؟ یا پھر مزید قرض لیے جائیں گے؟ اُن کا کہنا  ہے کہ وزیراعظم عمران خان تو تبدیلی لانا چاہتے ہیں لیکن ان کے معاونین خصوصی کا گروپ تبدیلی نہیں چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے