عمران اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، امیر حیدر ہوتی

(پاک صحافت) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ عمران خان اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ ان کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے بلووں کی ہدایات خود عمران خان نے دی تھیں، کارکنوں سے پہلے قیادت کو سزا ملنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق اقلیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ عمران سیاست نہیں ملک کو تقسیم کرنے کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کے بلووں کی ہدایات خود عمران خان نے دی تھیں، کارکنوں سے پہلے قیادت کو سزا ملنی چاہیے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں پی ڈی ایم  ترجمان حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں عمران خان واحد لیڈر ہے جو امریکا سے براہ راست مدد مانگ رہا ہے۔  انہوں نے کہا کہ عمران خان سن لو، آپ کی کامیابی پاکستان کی ناکامی ہے۔حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ تم قوم کو کہتے رہے امریکا نے میری حکومت گرائی اور امریکا کو کہتے ہیں جنرل باجوہ نے گرائی۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے