خواجہ آصف

عمران خان نے قید کے دوران وڈیو پیغام بھجوا کر دھمکی دی تھی، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی چیئرمین کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے قید کے دوران وڈیو پیغام بھجوا کر دھمکی دی تھی کہ انہیں رہا نہ کیا تو دوبارہ تیار ہو جائیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ انہیں پتا نہیں باہر کیا ہورہا تھا، جب کہ اندر عمران خان کو فون ملا ہوا تھا اور لوگ عمران کے کہنے پر قومی شناختوں پر حملے کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو عدالت میں فون ملا ہوا تھا، پھر بھی حملوں کی مذمت کے لیے عمران خان نے آٹھ نو دن انتظار کیا۔

واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ عمران خان کہتے ہیں ان کی آواز دبانے کےلیے قانون سازی ہورہی ہے، درحقیقت کوئی نئی قانون سازی نہیں ہو رہی، آرمی ایکٹ پاکستان پینل کوڈ اور قوانین پہلے سے موجود ہیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خواجہ آصف کی پیش کردہ نو مئی کے واقعات کے خلاف قرارداد منظور کر لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے