عثمان انور

آئی جی پنجاب کی عشرہ محرم میں بہترین سیکیورٹی انتظامات پر پولیس کو شاباش

لاہور (پاک صحافت) آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے عشرہ محرم الحرام کے دوران بہترین سیکیورٹی انتظامات پر پولیس کو شاباش دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ عشرہ محرم کے دوران 35 ہزار 919 مجالس اور 9 ہزار 92 جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔

ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں عشرہ محرم الحرام کے دوران حالات پُرامن رہے، کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں سیکیورٹی یقینی بنانے میں پاک فوج اور رینجز کا تعاون بھی حاصل رہا۔

آئی جی پنجاب نے یہ بھی کہا کہ اس دورانیے میں شہریوں، علماء کرام، اداروں اور میڈیا کے بھرپور تعاون پر بھی شکرگزار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے