چوہدری پرویز الہی

پی ٹی آئی قیادت کو شہباز گل کے بیان سے الگ ہونا چاہیے، پرویز الٰہی

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی نے کہا ہے کہ شہباز گل کے بیان سے فائدہ نہیں نقصان ہوا ہے اور پی ٹی آئی قیادت کو ان کے بیان سے الگ ہونا چاہیے۔ شہباز گل سے متعلق پرویز الٰہی نے کہا کہ میں نے شہبازگل کو ڈانٹا کہ یہ بڑی بری بات ہے۔

تفصیلات کے مطابق پرویز الہی نے کہا کہ جو فوج کے خلاف ہو وہ پاکستانی نہیں ہوسکتا اس لیے تحریک انصاف کی قیادت کو بالکل شہبازگل کے بیان سے الگ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے شہبازگل کے بیان کے خلاف بیان دیا ہے، میں نے کہا کہ آپ کون ہوتے ہیں ہماری پالیسی کو کہنے اور کرنے والے۔

واضح رہے پرویز الہی نے مزید کہا کہ شہبازگل کے بیان سے فائدہ نہیں نقصان ہوا ہے کیونکہ یہ ہمارے ادارے ہیں، افواج پاکستان کے خلاف بیان دیا کوئی عقل ہے تم میں؟

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے