احسن اقبال

عمران خان کی آخری اننگز چل رہی ہے۔ احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) احسن اقبال نے کہا ہے کہ اس وقت عمران خان کی آخری اننگز چل رہی ہے۔ ان کا گھر جانا یقینی ہوگیا ہے عنقریب پی ڈی ایم اپنے جلسے شروع کرے گی۔ تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ گزشتہ ڈھائی سال میں جتنا نقصان پاکستان کو عمران خان نے پہنچایا ہے اتنا نقصان دشمن بھی نہیں پہنچا سکا ہے۔ موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے ہمیں کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے۔ عمران خان کی خودپسندی نے ملک کو تباہ کردیا ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ شوگر و آٹا مافیا کے خلاف کارروائی کا ڈرامہ رچایا جاتا ہے۔ اربوں روپے کی کرپشن ثابت ہونے کے بعد بھی کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ لیکن نیب کیسز اپوزیشن رہنماوں کے خلاف بنارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تجارت کس بنیاد پر شروع کی جارہی ہے جبکہ ایسا کرنا ملک کا سودا کرنے کے مترادف ہے۔ حکومت کورونا ویکسین کی حفاظت نہیں کر سکی، کہیں اسے ضائع تو کہیں اسے خرد برد کر کے اسے وی آئی پیز کو لگا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے