جسٹس قاضی فائز عیسی

عدلیہ کے ساتھ اختلاف رکھنا ہر شہری کا حق ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد (پاک صحافت) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ عدلیہ کے ساتھ اختلاف رکھنا ہر شہری کا حق ہے، لازمی نہیں کہ ہر شہری اتفاق کرے لیکن نظر آئے کہ انصاف ہو رہاہے۔ خیال رہے کہ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے ای کیمپیس کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اکیڈمی میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال دیکھ کر اطمینان محسوس کر رہا ہوں،

انہوں نے کہا کہ خوشی ہے سپریم کورٹ میں ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے، لوگوں میں لائیو سماعت کے ذریعے یہ اعتماد بڑھتا ہے کہ انصاف ہو رہا ہے، کیسز کی براہ راست سماعت سے دیکھنے والوں کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ سول ججز تربیت یافتہ ہوں گے تو اعلیٰ عدالتوں پر دباؤ کم ہو گا، درخواست گزاروں کا پہلا واسطہ سول ججز سے پڑتا ہے، سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی سماعت لائیو ہوئی۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی رابطے کا بہترین ذریعہ ہے، قانون کے طالبعلم براہ راست سماعت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ماحولیات کا تحفظ وقت کی ضرورت ہے، کیسز کی سماعت کے دوران جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے وسائل کی بچت ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے