نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے ای رجسٹری ماڈل سینٹر کا افتتاح کر دیا

لاہور (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ای رجسٹری ماڈل سینٹر کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ لاہور میں ای رجسٹری سینٹر نے کام شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ داتا دربار رجسٹریشن آفس کی صورت حال خراب تھی، عوام کو فراڈ سے بچانے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ فی الحال تعلیمی اداروں کی چھٹیاں بڑھانے کا کوئی پلان نہیں، سردی کی شدت بڑھ گئی تو پھر دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ مجھے تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا، تنقید کو لے کر بیٹھ جاتا تو کوئی کام نہیں کر سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے