شہباز شریف

وزیراعظم کی گورنر پنجاب سے اہم ملاقات

لاہور (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں گورنر پنجاب نے وزیراعظم کو عید کی مبارکباد دی، اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور گورنر بلیغ الرحمن نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف سے جامعہ نعیمیہ لاہور کے سربراہ مفتی راغب نعیمی نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں مفتی راغب نعیمی نے وزیراعظم کو عید کی مبارکباد پیش کی۔

ملاقات میں مفتی راغب نعیمی نے وزیراعظم کے رمضان میں مفت آٹے کی تقسیم کے اقدام پر خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے