مشتاق احمد

الیکشن وقت پر کرانے کیلئے سینیٹ میں قرارداد جمع

اسلام آباد (پاک صحافت) عام انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کے لیے سینیٹ میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔ خیال رہے کہ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کا انعقاد آئینی تقاضا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر مشتاق احمد نے قرارداد میں کہا ہے کہ مقررہ وقت پر الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن اور نگراں حکومت کی ذمے داری ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ سے الیکشن التواء کی منظور کرائی گئی قرارداد غیرآئینی اور غیرجمہوری ہے، سینیٹ کو آئین کے خلاف کسی اقدام کا اختیار نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سینیٹر مشتاق احمد نے قرارداد میں یہ بھی کہا ہے کہ 8 فروری کو صاف شفاف الیکشن کرائے جائیں، سب جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے، سینٹ سے الیکشن التواء سے متعلق منظور کردہ قرارداد کو کالعدم تصور کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے