شرجیل میمن

عدلیہ بھٹو ریفرنس کی سنوائی کرے تو پیپلز پارٹی عدالت کا ہر فیصلہ قبول کرنے کو تیار ہے، شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی کے موقع پر کہنا ہے کہ عدلیہ بھٹو ریفرنس کی سنوائی کرے تو پیپلز پارٹی عدالت کا ہر فیصلہ قبول کرنے کو تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن نے اپنے بیان میں سوال کیا کہ کیا شہید ذوالفقار علی بھٹو کا قصور یہ تھا کہ انہوں نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی۔ اُنہوں نے کہا کہ کیا شہید بھٹو کا قصور تھا کہ انہوں نے ملک کو متفقہ آئین دیا، آخر عدلیہ کیوں نہیں آصف زرداری کے ریفرنس کی سنوائی کرتی؟

واضح رہے کہ شرجیل میمن نے جاری بیان میں مزید پوچھا کہ  کیا شہید بھٹو کے عدالتی قتل کا ریفرنس ناقابل سماعت ہے؟ شرجیل میمن نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی عدالت کا ہر فیصلہ قبول کرنے کو تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے