شیری رحمان

شیری رحمٰن کا لاہور میں آلودگی کی سطح خطرناک حد سے تجاوز کرنے پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما و سینیٹر شیری رحمٰن نے لاہور میں آلودگی کی سطح خطرناک حد سے تجاوز کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوائی آلودگی کی 300 سے زائد شرح خطرناک ہوتی ہے، 486 کا مطلب لاہور کے شہری ہوا نہیں دھوئیں میں سانس لے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شیری رحمٰن نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر لاہور میں بڑھتی ہوئی ہوائی آلودگی کے بارے میں لکھا کہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی لاہور سرِفہرت اور کراچی چوتھے نمبر پر ہے، لاہورکی ہوائی آلودگی کی شرح 486 تک پہنچ گئی جو انتہائی تشویشناک اور مضرِ صحت ہے۔ شیری رحمٰن نے لاہور کے شہریوں سے مطالبہ کرتے ہوئے لکھا کہ لوگوں سے ایک بار پھر گزارش ہے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، گھروں میں ایئر پیوریفائر اور باہر نکلتے ہوئے ماسک کا استعمال کریں۔

واضح رہے کہ اُنہوں نے لکھا کہ نگراں حکومت نیشنل کلین ایئر پالیسی 2023ء کے مطابق طویل مدتی اقدامات شروع کرے۔ شیری رحمٰن نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ اسکول بند کرنا اور لاک ڈاؤن کرنا اس بحران کا حل نہیں، ہوائی آلودگی کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے