شیری رحمان

 73 کے متفقہ آئین، جوہری طاقت اور جمہوریت کے خالق کو ہم کبھی بھول نہیں سکتے، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ 73 کے متفقہ آئین، جوہری طاقت اور جمہوریت کےخالق قائد عوام کو ہم کبھی نہیں بھول سکتے۔

تفصیلات کے مطابق شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 44ویں یوم شہادت کے موقع پر وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے جاری بیان میں کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جُرأَت، قربانیوں اور ملک و قوم کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار بھٹو نے عوام اور پارلیمنٹ کو طاقت اور فیصلہ سازی کا مرکز بنایا۔

واضح رہے کہ شیری رحمان نے جاری بیان میں مزید کہا کہ قائد عوام کو عدالتی قتل کے ذریعے ہم سے چھینا گیا، ایک منظم منصوبے کے ذریعے قائد عوام کے خلاف فیصلہ دیا گیا۔ قائد عوام کے قتل میں جو کردار نظام عدل نے ادا کیا اس سے سر شرم سے جھک جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مرتضی وہاب

شہر کی کسی سڑک پر سیکیورٹی وجوہات پر رکاوٹ نہیں۔ میئر کراچی

کراچی (پاک صحافت) میئر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ شہر کی کسی سڑک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے