سراج الحق

بیروزگاری اور مہنگائی حکومت کی اضافی کارکردگی میں شامل ہیں۔ سراج الحق

ملتان (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت اور عوام کا بیڑہ غرق کردیا ہے جبکہ بے روزگاری اور مہنگائی حکومت کی اضافہ کارکردگی میں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی تین سالہ کارکردگی اس قدر مایوس کن ہے کہ اس پر تین سو صفحات لکھے جاسکتے ہیں۔ کوئی شک نہیں کہ یہ حکومت ناکام ترین ثابت ہوئی ہے۔ بین الاقوامی اداروں کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں موجودہ حکومت کے دور میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں نے اپنے اعلان کے مطابق ایک کروڑ نوکریاں تو نہیں دیں البتہ 35 لاکھ سے زائد لوگوں کو بے روزگار کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ 50لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا گیا مگر ایک گھر بھی نہیں بنا۔ انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی پالیسیوں پر عمل کرکے پٹرول، بجلی، گیس، چینی، آٹا، گھی یہاں تک کہ دالوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کرکے عوام کو دو وقت کی روٹی سے محروم کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

اپوزیشن تحریک سے نمٹنے کیلئے ن لیگی حکومت کی اسٹریٹیجی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن تحریک سے نمٹنے کیلئے ن لیگی حکومت نے اسٹریٹیجی کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے